
بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے جھاؤ میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے اہلکاروں کو بم دھماکے میں نشانہ بنایا ہے۔
ذرائع کے مطابق آج صبح سات بجے کے قریب جھاؤ کے علاقہ گزی میں پاکستانی فورسز کے اہلکاروں کو اس وقت دھماکے کا نشانہ بنایا گیا جب وہ حفاظتی بند تعمیر کرنے والوں کیلئے سیکیورٹی پر مامور تھے۔ دھماکے میں جانی نقصان کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
تاہم حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔