گوادر: فورسز کے ہاتھوں نوجوان جبری لاپتہ

کیچ کی تحصیل دشت کے علاقہ ہورشولیگ سے تعلق رکھنے والے نوجوان طاہر ولد اللہ بخش کو گزشتہ پیر کے روز گوادر سے پاکستانی فورسز نے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔ لواحقین کے مطابق طاہر گوادر میں تیل کا کاروبار کرتے تھے اور ان کے پاس ایک گاڑی تھی جسے وہ مرمت کے لیے گیراج لے گئے تھے۔ اس کے بعد سے ان کا کچھ پتہ نہیں چل سکا۔

اہلِ خانہ نے کہا ہے کہ انہوں نے کوسٹ گارڈ سے جب طاہر کے بارے میں پوچھا تو پہلے مرحلے میں اعتراف کیا گیا کہ طاہر ان کی تحویل میں ہیں اور جلد رہا کر دیا جائے گا۔ تاہم دوبارہ رابطہ کرنے پر کوسٹ گارڈ نے اس بات سے انکار کر دیا۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ طاہر ایک غیر سیاسی کاروباری نوجوان ہیں جن کا کسی سیاسی جماعت یا سرگرمی سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ طاہر کو فوری طور پر منظر عام پر لا کر رہا کیا جائے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

نوشکی: پنجاب سے تعلق رکھنے والے چار افراد کی لاشیں برآمد

منگل مئی 13 , 2025
بلوچستان کے ضلع نوشکی کے علاقے گلنگور میں چار افراد کی گولیاں لگی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ لیویز فورس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو اپنی تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی کے لیے نوشکی ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق مقتولین کی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ