جنگیان بلوچ کی رہائش گاہ پر کیے گئے پُرتشدد حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ پانک

بلوچ نیشنل موومنٹ کے محکمہ انسانی حقوق کے ادارے پانک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پرایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے علاقے بالیچہ میں پاکستانی فوج کی پشت پناہی میں قائم ڈیتھ اسکواڈز کی جانب سے جنگیان بلوچ کی رہائش گاہ پر کیے گئے پُرتشدد حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ایک عام شہری کے گھر پر راکٹ لانچرز کے استعمال کا اقدام بین الاقوامی انسانی حقوق اور انسانیت کے قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔ اس وحشیانہ حملے کے نتیجے میں تین افراد، جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں، شدید زخمی ہوئیں۔ یہ واقعہ بلوچ آبادی کے خلاف اجتماعی سزا اور ریاستی پشت پناہی میں جاری تشدد کے تسلسل کی ایک اور افسوسناک مثال ہے۔

پانک نے کہا ہے کہ ہم عالمی برادری سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس سنگین واقعے کا فوری نوٹس لے اور ذمہ دار عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لائے۔ ایسے جرائم کے لیے استثنیٰ کا خاتمہ ناگزیر ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

جیونی میں فائرنگ کرکے مخبر ملا شریف کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل اے

پیر مئی 12 , 2025
بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 12 مئی کی صبح ساڑھے پانچ بجے ہمارے سرمچاروں نے شہزادہ بازار میں ایک منظم حملے کے تحت پاکستانی خفیہ اداروں کے ایک اہم مخبر ملا شریف ولد سید کو فائرنگ کرکے ہلاک […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ