
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کہا ہے کہ سرمچاروں نے دس مئی کی شام 6:15 بجے کے قریب کیچ تربت کے علاقہ خیرآباد میں قائم قابض پاکستانی فورسز کے کیمپ کو راکٹ لانچرز اور دیگر بھاری ہتھیاروں سے حملے میں نشانہ بنایا، حملے میں راکٹ کے گولے عین نشانے پر لگے جس کے نتیجے میں قابض پاکستانی فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور بلوچستان کی آزادی تک اپنے حملے جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔