
بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے ہوشاپ میں پاکستانی فورسز کے مبینہ جعلی مقابلے میں مارے جانے والے تین افراد میں سے دو کی شناخت لاپتہ افراد کے طور پر ہوئی ہے۔ زرائع کے مطابق ان افراد کو پہلے سے پاکستانی فورسز نے جبری طور پر لاپتہ کیا تھا۔
شناخت ہونے والوں میں عمران واحد ولد عبد الواحد سکنہ دشتی بازار جنہیں 9 اپریل 2025 کو دشتی بازار سے پاکستانی فورسز نے حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کیا تھا۔ دوسرے شخص کی شناخت حامد ولد مولاداد سکنہ اپسر کے طور پر ہوئی ہے جو 14 اپریل 2025 کو فورسز کے ہاتھوں اپسر سے لاپتہ ہوئے تھے۔
زرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان بھر میں فورسز پر شدید حملوں کے بعد فورسز نے ان لاپتہ افراد کو ماورائے عدالت قتل کر کے ان لاشیں پھنک دیے۔
تیسری لاش کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی اور وہ اس وقت سول اسپتال تربت میں موجود ہے۔

