انڈیا کی جانب سے پاکستانی حدود میں ڈرون حملے، ایک شخص ہلاک، چار فوجی اہلکار زخمی

7 اور 8 مئی کی درمیانی شب پاکستان کے مختلف علاقوں میں انڈیا کی جانب سے ڈرون حملوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارت کی جانب سے مجموعی طور پر 12 ڈرون پاکستانی حدود میں بھیجے گئے جن کا ہدف مبینہ طور پر فوجی و شہری تنصیبات تھیں۔

متاثرہ علاقوں میں لاہور، گوجرانوالہ، چکوال، اٹک، راولپنڈی، بہاولپور، میانوچھور (سندھ) اور کراچی شامل ہیں۔ سب سے زیادہ نقصان لاہور اور میانوچھور میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق لاہور میں ایک فوجی ہدف کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں چار پاکستانی فوجی اہلکار زخمی ہوئے جبکہ بعض فوجی تنصیبات کو بھی نقصان پہنچا۔

مزید برآں سندھ کے علاقے میانوچھور میں ایک ڈرون حملے کے نتیجے میں ایک شہری ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں انڈیا کے جانب پاکستان پر میزائل حملوں میں 26 افراد ہلاک اور 46 زخمی ہوئے تھے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

نوشکی آئل ٹینکر دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 23 ہو گئی

جمعرات مئی 8 , 2025
28 اپریل 2025 کو بلوچستان کے ضلع نوشکی میں آئل ٹینکر دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 23 تک پہنچ گئی ہے۔ حکام کے مطابق مزید زخمیوں کے دوران علاج دم توڑنے سے ہلاکتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک آئل ٹینکر […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ