انڈیا نے پاکستان میں چھ مقامات کو نشانہ بنایا جس میں 26 افراد ہلاک جبکہ 46 زخمی ہیں، پاکستانی فوج

چھ اور سات مئی کی درمیانی شب انڈیا کی جانب سے پاکستان اور پاکستانی مقبوضہ کشمیر کے متعدد مقامات پر کیے گئے انڈین حملوں کے بعد پاکستانی فوج کے ترجمان اس کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کی تفصیل بتا دیے ہیں۔

پاکستانی فوج کے ترجمان کے مطابق 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب انڈیا نے پاکستان اور پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں چھ مختلف مقامات کو نشانہ بنایا جس میں 26 شہری ہلاک جبکہ 46 زخمی ہوئے ہیں۔

پاکستانی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر احمد پور شرقیہ میں مسجد سبحان اللہ کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 13 افراد مارے گئے ہیں۔ مرنے والوں میں تین برس کی دو بچیاں، سات خواتین اور چار مرد شامل ہیں۔ اس واقعے میں 37 افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں نو خواتین اور 28 مرد ہیں۔

پاکستانی مقبوضہ کشمیر کے شہر مظفر آباد کے قریب واقع مسجد بلال کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں تین اموات ہوئیں جبکہ ایک بچی اور ایک لڑکا زخمی ہیں۔

پاکستانی مقبوضہ کشمیر کے شہر کوٹلی میں مسجد عباس کو نشانہ بنایا گیا، جس سے 16 سال کی لڑکی اور 18 سال کا لڑکا ہلاک ہوئے۔ اس حملے کے نتیجے میں ایک ماں اور بیٹی زخمی ہوئے ہیں۔

صوبہ پنجاب کے شہر مریدکے میں مسجد ام القرہ کو نشانہ بنایا گیا، جہاں تین مرد ہلاک ہوئے جبکہ ایک زخمی ہے۔

پنجاب کے شہروں سیالکوٹ اور شکر گڑھ میں ہونے والے حملوں کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

پاکستانی فوج کے ترجمان کے مطابق اسی دورانیے میں لائن آف کنٹرول پر انڈیا کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پانچ شہری ہلاک ہوئے ہیں، جن میں پانچ سال کا ایک بچہ بھی شامل ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

خاران میں ملٹری انٹیلیجنس کے دفتر پر حملہ

بدھ مئی 7 , 2025
ضلع خاران:اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات تقریباً آٹھ بجے نامعلوم مسلح افراد نے خاران ریڈ زون میں قائم ملٹری انٹیلیجنس (ایم آئی) کے دفتر پر حملہ کیا۔ حملے کے دوران متعدد دھماکوں سمیت فائرنگ کی آوازیں سنی گئی، حملے کے بعد پاکستانی فورسز کے جانب بھی شدید ہوائی فائرنگ کی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ