مستونگ: فائرنگ سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق

بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے تیری روڈ پر کلی ہزار خان کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ سے ایک خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب یہ افراد کانک سے مستونگ کی جانب سفر کر رہے تھے۔

لیویز ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت حاجی محمد عظیم سمالانی، آغا محمد سمالانی اور ایک خاتون کے طور پر ہوئی ہے۔ فائرنگ کے فوراً بعد حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

واقعے کے بعد لاشوں کو فوری طور پر نواب غوث بخش رئیسانی میموریل اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں قانونی کارروائی جاری ہے۔

تاہم واقعے کے محرقات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

قلات: گرفتار پولیس اہلکار کے والدہ کی بیٹے کی رہائی کی اپیل

منگل مئی 6 , 2025
بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیم بی ایل اے کے ہاتھوں گرفتار پولیس اہلکار محمد ناصر بلوچ کی والدہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں تنظیم سے اپیل کی ہے کہ ان کے بیٹے کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہا کیا جائے۔ یاد رہے کہ چند روز قبل بلوچ سرمچاروں نے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ