شال: معروف براہوئی زبان کے شاعر اور کیمرہ مین میر اللہ بخش شہزاد فائرنگ سے جاں بحق

بلوچستان کے دارالحکومت شال میں واقع سبزل روڈ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے براہوئی زبان کے معروف شاعر، ادیب اور کیمرہ مین میر اللہ بخش شہزاد جاں بحق ہو گئے۔

واقعہ آج شام چار بجے کے قریب پیش آیا جب نامعلوم حملہ آوروں نے انہیں نشانہ بنایا۔

میر اللہ بخش شہزاد نہ صرف براہوئی زبان کے ایک معتبر شاعر اور ادیب تھے بلکہ بولان میڈیکل کالج اسپتال میں ایکسیجن ٹیکنیشن کے فرائض انجام دے رہے تھے۔ اس کے ساتھ وہ مقامی میڈیا چینلز مہر ٹی وی اور گدان ٹی وی کے ساتھ بطور کیمرہ مین بھی وابستہ تھے۔

پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، جبکہ حملہ آور فائرنگ کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے۔

تاہم ابھی تک قتل کے محرقات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

جیونی میں کوسٹ گارڈ کی گاڑی پر دھماکہ، زامران میں فورسز کی چوکی پر حملہ

پیر مئی 5 , 2025
بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے علاقے جیونی لکن تیاب میں ناملعوم افراد نے معمول کے گشت پر مامور کوسٹ گارڈ کی گاڑی کو دھماکے کا نشانہ بنایا۔ مقامی ذرائع کے مطابق دھماکے میں جانی نقصان کی اطلاعات ہیں، تاہم ہلاکتوں اور زخمیوں کی سرکاری سطح پر تصدیق نہیں ہوئی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ