آواران مشکے روڈ پر ناکہ بندی اور چیکنگ کی گئی، بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ چار مئی 2025 کو بی ایل ایف کے سرمچاروں نے دوپہر 12 بجے سے شام 5 بجے تک پیراندر کنیرا کے مقام پر آواران مشکے روڈ پر ناکہ بندی اور چیکنگ کی۔

انہوں نے کہا کہ چیکنگ کے دوران جب پولیس کی ایک ٹیم بغیر سرکاری ہتھیاروں کے ایمبولینس گاڑی میں پہنچی تو سرمچاروں نے ان کے ساتھ انتہائی محبت اور احترام کا رویہ اپنایا اور انہیں جانے دیا گیا۔ جبکہ ایک مقامی لوکل گاڑی دشمن فورسز کیلئے سامان لے جا رہی تھی تو سرمچاروں نے سامان ضبط کر کے جلا دیا۔ تاہم گاڑی مالک کو سمجھانے کے بعد چھوڑ دیا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ بی ایل ایف آواران اور مشکے روڈ کی ناکہ بندی اور اسنیپ چیکنگ کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور عوام سے درخواست کرتی ہے کہ ناکہ بندی کے دوران سرمچاروں کی ہدایات پر سنجیدگی سے عمل کریں تاکہ سرمچار دشمن قوتوں کے ہاتھوں نقصان سے اپنی حفاظت کو یقینی بنا سکیں۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کیچ: بی وائی سی رہنماؤں پر ریاستی کریک ڈاؤن کے خلاف سیمینار کا انعقاد، عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی

پیر مئی 5 , 2025
بلوچ یکجہتی کمیٹی کیچ کی جانب سے بی وائی سی رہنماؤں پر بلاجواز کریک ڈاؤن، غیرقانونی گرفتاریوں اور جیلوں میں ڈال کر ان پر تشدد کے خلاف ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں مختلف سیاسی و سماجی کارکنوں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سیمینار سے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ