
ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے ناصر آباد میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ جاں بحق ہونے والے کی شناخت منظور رخشانی ولد دین محمد رخشانی کے نام سے ہوئی ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور فائرنگ کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کر دی، تاہم قتل کے وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔