
ضلع کیچ کے علاقے تمپ کلاھو میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک نوجوان جاںبحق ہوگیا۔
واقعہ آج صبح ساڑھے گیارہ بجے پیش آیا جب مقتول اپنے اسٹور پر بیٹھا تھا کہ دو موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے آکر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
مقتول کی شناخت احسان ولد شوکت سکنہ کلاھو کے نام سے ہوئی ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق احسان شوکت ماضی میں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری طور پر لاپتہ ہو چکے تھے اور بعد ازاں بازیاب ہوئے تھے۔ تاہم آج انہیں فائرنگ کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا گیا۔
قتل کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہو سکے۔