
کراچی کے علاقے ملیر کالا بورڈ میں ریلوے پھاٹک کے قریب رینجرز چوکی پر نامعلوم افراد نے کریکر حملہ کیا ہے۔ ایس ایس پی کورنگی طارق نواز کے مطابق کریکر حملہ گزشتہ رات دس بجے کے وریب رینجرز کی چوکی پر کیا گیا ہے۔
واقعے کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی، جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ (BDS) کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی ایسٹ عثمان غنی صدیقی کے مطابق حملے میں رینجرز اسٹاف مکمل طور پر محفوظ رہا۔
لیکن بتایا جا رہا ہے کہ حملے میں رینجرز اہلکاروں کو جانی نقصان پہنچا ہے۔ تاہم حملے کی زمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔