منگچر میں ریاستی آلہ کار ضیاء لانگو کے چار نجی محافظوں کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا۔ بی ایل اے

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے کہا ہے کہ 2 مئی کو ہمارے سرمچاروں نے قلات کے علاقے منگچر میں فائرنگ کرکے ضیاء لانگو کے چار نجی محافظوں کو ہلاک کیا۔

انہوں نے کہا کہ ضیاء لانگو پاکستانی فوج و انٹیلیجنس اداروں کا ایک مہرہ ہے جو برملا بلوچ نسل کشی اور تحریک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہے۔ 21 مارچ کو ہمارے سرمچاروں نے منگچر کے علاقے ملنگزئی کے مقام سے ضیاء لانگو کے ایک نجی محافظ کو گرفتار کیا تھا اور وارننگ کے بعد چھوڑ دیا تھا، تنظیم نے ضیاء لانگو سمیت اس کے زرخرید کارندوں کو تنبیہ کیا تھا کہ وہ قوم و تحریک دشمنی سے باز آجائیں، مگر اس کے باوجود وہ ناصرف اپنا قبلہ درست کرنے میں ناکام رہے بلکہ اپنے آقاوں کی خوشنودی کیلئے مزید منظم انداز میں قومی غداری پر اُتر آئے۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی ایک مرتبہ پھر منگچر کے عوام سمیت پولیس و لیویز کو بھی خبردار کرتی ہے کہ ضیاء لانگو کو ایک قومی مجرم تصور کرتے ہیں اور اس امر میں اگر کوئی بھی شخص اسے تحفظ فراہم کریگا وہ اپنے نقصان کا ذمہ دار خود ہوگا۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کیچ اور پنجگور سے دو نوجوان جبری لاپتہ

ہفتہ مئی 3 , 2025
بلوچستان کے اضلاع کیچ اور پنجگور سے تعلق رکھنے والے دو نوجوانوں کو پاکستانی فورسز نے حراست میں لینے کے بعد جبری لاپتہ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے ناصر آباد سے تعلق رکھنے والے انضمام ولد محمد حسن کو گزشتہ رات ان کے گھر پر […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ