
ضلع کیچ کے علاقے تربت ڈی بلوچ سے ایک اور نوجوان عبدالمجید ولد عبدالغنی کو پاکستانی خفیہ اداروں نے اغوا کرکے لاپتہ کر دیا ہے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق عبدالمجید گزشتہ شب کراچی سے تربت آ رہے تھے جب ڈی بلوچ کے مقام پر نامعلوم افراد نے انہیں اغوا کر لیا۔ واقعے کے وقت وہ اپنے بچوں کے ہمراہ گاڑی کے انتظار میں کھڑے تھے کہ اچانک چند مسلح افراد نے زبردستی انہیں اپنی گاڑی میں بٹھا کر اپنے ساتھ لے گئے۔
اہل خانہ کا کہنا ہے کہ یہ پہلا واقعہ نہیں ہے اس سے قبل عبدالمجید کے بھائی کو بھی اسی طرح جبری طور پر لاپتہ کیا گیا تھا جو بعد ازاں بازیاب ہوئے تھے۔
خاندان نے واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ عبدالمجید کی فوری اور محفوظ بازیابی کو یقینی بنایا جائے۔