
گزشتہ روز ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں پاکستانی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی تھی، جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوئے۔ جاں بحق افراد کی شناخت نبیل احمد ولد رسول بخش ہوت، زکا اللہ سنگھور ولد علی سنگھور، اور فیروز عرف ساربان ولد اللہ بخش کے نام سے ہوئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق نبیل احمد اور زکا اللہ سنگھور کا تعلق تربت کے علاقے گوگدان سے ہے، جبکہ فیروز آپسر ڈاکی بازار کا رہائشی تھا۔
مزید اطلاعات کے مطابق تینوں افراد کی لاشیں تاحال فرنٹیئر کور (ایف سی) کی تحویل میں ہیں، اور فورسز نے لاشوں کو تاحال لواحقین کے حوالے نہیں کیا ہے۔
واضح رہے کہ اس جھڑپ میں فورسز کو بھی بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

