تربت، ہوشاپ و مستونگ حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، بی ایل اے

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے کہا ہے کہ سرمچاروں نے تربت، ہوشاپ اور مستونگ میں تین مختلف حملوں میں قابض پاکستانی فوج اور معدنیات لے جانے والی گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔ حملوں میں قابض فوج کے دو اہلکار ہلاک اور تین گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

انہوں نے کہا ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گزشتہ شب تربت شہر کے سیٹلائٹ ٹاؤن میں ایئرپورٹ روڈ پر قابض پاکستانی فوج کے قافلے کو ایک ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا۔ دھماکے کی زد میں دشمن فوج کی ایک بکتر بند گاڑی آئی جس کے نتیجے میں ایک دشمن اہلکار موقع پر ہلاک اور مزید دو زخمی ہوگئے، جبکہ گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے دوسرا حملہ کیچ کے علاقے ہوشاپ میں دمب کے مقام پر قائم قابض پاکستانی فوج کے کیمپ پر تعینات اہلکاروں پر مسلح حملے کی صورت میں کیا۔ سرمچاروں نے دشمن اہلکاروں پر اس وقت حملہ کیا جب وہ اپنے کیمپ سے باہر نقل و حرکت کررہے تھے۔ حملے میں قابض فوج کا ایک اہلکار موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ دیگر دو زخمی ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ تیسری کارروائی میں بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے آج مستونگ میں چوتو کے مقام پر بلوچ قومی وسائل کی لوٹ کھسوٹ میں شامل دو گاڑیوں کو فائرنگ کرکے ناکارہ کردیا۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ڈاکٹر نسیم بلوچ کا برطانیہ میں اہم سفارتی و سیاسی دورہ، پارلیمنٹ ممبران اور بلوچ رہنماؤں سے ملاقات کریں گے

ہفتہ اپریل 26 , 2025
بلوچ نیشنل موومنٹ (بی این ایم) کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم بلوچ ایک اہم سفارتی اور سیاسی دورے پر برطانیہ پہنچ گئے ہیں۔ اس دورے کے دوران وہ برطانوی پارلیمنٹ کے جوبلی روم میں برطانوی قانون سازوں سے ملاقات میں مسئلہ بلوچستان پر بات چیت کریں گے۔ اپنے اس دورے کے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ