
بلوچ آزادی پسند رہنما چیئرمین خلیل بلوچ نے کہا ہے کہ آج شاری بلوچ کی شہادت کا دن ہے، شاری بلوچ ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ دو بچوں کی ماں تھی، انہوں نے اپنی ذاتی زندگی اور خوابوں کو ایک طرف رکھ کر محب وطنی کے لیے اپنی زندگی وقف کی۔ شاری بلوچ نے اپنی زندگی قربان کر کے چینی اور پاکستانی حکومت کو ایک واضح دیا اور تاریخ رقم کی۔
انہوں نے کہا کہ وہ تاریخ جس میں صاف لفظوں میں یہ بیان کیا گیا کہ بلوچ عورتیں کمزور نہیں اور وہ کسی حال میں غلامی برداشت نہیں کر سکتے۔شاری بلوچ نے بلوچ عورتوں کو یہ پیغام دیا کہ جدوجہد اور قربانیاں دینا صرف مردوں کا کام نہیں بلکہ بلوچ عورتیں بھی اس جدوجہد میں اپنے مردوں کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آج کا دن اس بات کو تازہ کرتا ہے کہ جنگ ابھی تک ختم نہیں شاری بلوچ اور باقی تمام شہداء بلوچستان کے بعد ہمارا فرض ہے کہ اس جدوجہد کو آزادی ملنے تک جاری رکھے۔