
ضلع کیچ کے علاقوں مند اور اپسی کھن میں مسلح افراد نے ایم آئی کے دفتر، فوجی رسد پہنچانے والی گاڑی، اور خاران میں فورسز کے مرکزی کیمپ کو حملوں میں نشانہ بنایا ہے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ رات 12 بجے کے قریب مسلح افراد نے مند بلو میں واقع ایم آئی کے دفتر پر حملہ کیا، حملے کے وقت کافی دیر تک فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنائی دیتی رہیں۔
دوسری جانب آج دوپہر 12 بجے کے قریب مسلح افراد نے خاران شہر کے وسط میں واقع ایف سی کے مرکزی کیمپ پر مسلح حملہ کیا۔ حملے کے وقت دو زوردار دھماکوں سمیت شدید فائرنگ کی آواز سنائی گئی۔
حملوں میں فورسز کو جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے، تاہم جانی نقصانات کے حوالے سے حکام کی جانب سے تاحال کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا ہے۔
دریں اثنا، اپسی کھن میں آج دوپہر بارہ بجے کے قریب فوجی کیمپ کے لیے رسد لے جانے والی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں گاڑی کو نقصان پہنچا۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ گاڑی فوجی کیمپ کے لیے راشن اور دیگر سامان لے جا رہی تھی۔
تاہم ان حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے