
ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں گزشتہ رات نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز کی ایک گاڑی کو دھماکے سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز کو تربت کے سیٹلائٹ ٹاؤن میں ائیرپورٹ روڈ کے قریب نامعلوم افراد نے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں فورسز کو جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔
حملے کے وقت زور دار دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی تاہم تاحال جانی نقصانات کی تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔
حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔