زامران، کولواہ اور قلات میں قابض فوج کے 7 اہلکار ہلاک، بی ایل اے

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے جاری کردہ بین میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے زامران، کولواہ اور قلات میں تین مختلف حملوں کے ذریعے قابض پاکستانی فوج کو نشانہ بنایا۔ ان حملوں میں ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی اور براہِ راست مسلح کارروائیاں شامل تھیں، جبکہ بعض مقامات پر دشمن فوج کی حفاظتی چوکیوں پر قبضہ بھی کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پہلی کارروائی میں، بی ایل اے کے سرمچاروں نے زامران کے علاقے تگران، ہوکائی میں قابض پاکستانی فوج کے قافلے میں شامل ایک ٹرک کو ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی حملے کا نشانہ بنایا۔ دھماکے کے نتیجے میں دشمن کے چار اہلکار موقع پر ہی ہلاک اور کم از کم چار مزید زخمی ہوئے، جبکہ ٹرک مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔

ترجمان نے کہا کہ دوسری کارروائی گزشتہ شب کولواہ کے علاقے رودکان میں رود کے مقام پر کی گئی، جہاں سرمچاروں نے قابض پاکستانی فوج کے کیمپ پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ اس حملے میں دشمن کو جانی نقصان اٹھانا پڑا، جبکہ سرمچاروں نے کیمپ میں نصب جاسوسی کیمروں کو بھی نشانہ بنا کر تباہ کردیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تیسری کارروائی سوموار کی شب قلات کے علاقے شیخڑی، موڑگند کے مقام پر انجام دی گئی، جہاں سرمچاروں نے بیک وقت فوجی پوسٹوں اور حفاظتی چوکیوں پر جدید خودکار ہتھیاروں اور راکٹوں سے حملہ کیا۔ اس حملے میں دشمن کے تین اہلکار ہلاک ہوئے، جبکہ کم از کم آٹھ اہلکار مورچے چھوڑ کر فرار ہوگئے، جن میں زخمی اہلکار بھی شامل تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ حملے کے دوران دشمن فوج نے کمک کے لیے علاقے میں پیش قدمی کی کوشش کی، تاہم سرمچاروں کے حملے نے انہیں مزید جانی نقصان سے دوچار کیا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی ان تمام کارروائیوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بیبو بلوچ تشدد کے بعد پشین جیل منتقل، اہلخانہ سے ملاقات، بیبو کی بھوک ہڑتال جاری

جمعرات اپریل 24 , 2025
بلوچ یکجہتی کمیٹی کےکارکن بیبو بلوچ کو ریاستی فورسز نے ہدہ جیل سے شدید تشدد کے بعد پشین جیل منتقل کر دیا ہے۔ بیبو بلوچ کے بھائی بلخ شیر نے اپنے ویڈیو پیغام میں تصدیق کی ہے کہ بیبو کو پشین جیل منتقل کیا گیا ہے، جہاں اُن کے جیل […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ