
تربت کے علاقے سری کہن میں ایک ایرانی زمیاد گاڑی کو اچانک آگ لگ گئی جو اتنی شدید تھی کہ گاڑی مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئی۔ حادثے کے نتیجے میں گاڑی کا ڈرائیور عبد المالک ولد عبد الکریم ساکن پنجگور موقع پر ہی جھلس کر جاں بحق ہو گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق آگ گاڑی میں لدے تیل سے بھڑکی جو چند لمحوں میں پوری گاڑی کو لپیٹ میں لے گئی۔ مقامی افراد نے آگ بجھانے کی بھرپور کوشش کی مگر کامیابی نہ ہو سکی۔