
بلوچستان کے علاقے ڈھاڈر سے جبری لاپتہ کیے گئے چھ افراد بازیاب ہو کر اپنے گھروں کو پہنچ گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق رواں سال 4 اپریل کو ڈھاڈر کے علاقے دوزان سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری طور پر لاپتہ کیے گئے چھ افراد محمد عمر ولد محمد انور، عبدالوہاب ولد غلام سرور، سراج احمد ولد پائند خان، بسم اللہ ولد غلام سرور، شاہ جان ولد پائند خان، اور صدام حسین ولد سائیں داد سکنہ دشت مستونگ بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ہیں۔