
ضلع کیچ کے علاقے تمپ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان قتل کردیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ تمپ سٹی پولیس ایریا میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے نبیل عرف نبول ولد بابت خان سکنہ تمپ زخمی ہوا۔ زخمی نوجوان کو فوری طور پر تربت منتقل کیا گیا، تاہم خون زیادہ بہہ جانے کے باعث وہ ہسپتال پہنچتے ہی دم توڑ گیا۔
تاہم، قتل کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔