
یاد رہے کہ پاکستانی فورسز نے چند روز قبل دکی میں پانچ افراد کو مارنے کا دعویٰ کیا تھا، تاہم ان میں سے اب تک تین افراد کی شناخت پہلے سے جبری گمشدہ افراد کے طور پر ہو چکی ہے۔ عبدالنبی مری کے والد سعید مری اور بھائی بھی دو ماہ سے لاپتہ ہیں۔
بلوچستان کے ضلع دکی میں حالیہ مبینہ جعلی مقابلے میں قتل کیے گئے ایک اور شخص کی شناخت عبدالنبی مری کے طور پر ہوئی ہے، جنہیں اہل خانہ کے مطابق دو ماہ قبل پاکستانی فورسز نے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا تھا۔
دوسری جانب ضلع خضدار کے علاقے زہری کی یونین کونسل بلبل (فراخود ایریا) میں ایک نوجوان کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد ہوئی ہے۔
لیویز ذرائع کے مطابق مقتول کو گلے اور سینے میں گولیاں مار کر قتل کردیا گیا ہے۔ لاش کو سکندر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ زرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا، تاہم مقتول کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔