کیچ: مسلح افراد کا لیویز تھانے پر حملہ، اسلحہ ضبط

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے ہوشاب میں گزشتہ رات مسلح افراد نے شاہراہ پر گھنٹوں تک ناکہ بندی کرکے گاڑیوں کی تلاشی لی، جبکہ ہوشاب لیویز تھانے پر حملہ کرکے وہاں موجود تمام سرکاری اسلحہ اور دیگر سامان اپنے ساتھ لے گئے۔

دوسری جانب بیلہ کے نواحی علاقے میں واقع شیشہ ہوٹل کے قریب بھی گزشتہ رات سیکیورٹی خدشات کے باعث سڑک بند کر دی گئی۔

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں اس نوعیت کے حملے جاری ہیں جبکہ دو روز قبل مند میں مسلح افراد نے پولیس تھانے پر حملہ کرکے اسلحہ سمیت دیگر سامان بھی ضبط کیا تھا۔

تاہم دونوں کارروائیوں کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

دکی میں جعلی مقابلے میں قتل لاپتہ شخص کی شناخت، زہری سے نوجوان کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد

پیر اپریل 21 , 2025
یاد رہے کہ پاکستانی فورسز نے چند روز قبل دکی میں پانچ افراد کو مارنے کا دعویٰ کیا تھا، تاہم ان میں سے اب تک تین افراد کی شناخت پہلے سے جبری گمشدہ افراد کے طور پر ہو چکی ہے۔ عبدالنبی مری کے والد سعید مری اور بھائی بھی دو […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ