
بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے سیدان میں معمولی تکرار کے بعد داماد نے فائرنگ کرکے سسر کو قتل کر دیا۔
لیویز ذرائع کے مطابق ملزم محمد شریف نے اپنے سسر مراد بخش ولد عرض محمد پر فائرنگ کی، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، جب کہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔