
بلوچستان کے ضلع دکی میں پاکستانی فورسز اور سی ٹی ڈی نے دکی کے بی ایریا میں واقع ڈبر پہاڑ کے مقام پر کارروائی میں پانچ افراد کو مارنے کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کی لاشیں سول ہسپتال دکی منتقل کی گئیں، جہاں ضروری کارروائی کے بعد انہیں کوئٹہ روانہ کر دیا گیا۔ تاہم اب تک ان افراد کی شناخت نہیں ہو سکی ہے اور نہ ہی کسی مسلح تنظیم نے ابھی اس واقعے پر کوئی مؤقف اختیار دیا ہے۔
واضح رہے کہ سی ٹی ڈی کے ماضی کے متعدد دعوے بعد میں غلط ثابت ہوئے اور مارے گئے افراد میں بعض ایسے بھی تھے جو پہلے ہی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ تھے۔