
ضلع کیچ کے علاقے دشت میں پاکستانی فورسز نے فوجی جارحیت کے دوران چھ افراد کو حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے دشت کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر چھ افراد کو حراست میں لیا۔ لاپتہ ہونے والوں میں اب تک چار افراد کی شناخت لہداد ولد برکت، وسیم ولد بشیر، ایاز ولد احمد، اور شکیل ولد فقیر کے ناموں سے ہوئی ہے، جبکہ دو افراد کی شناخت تاحال ممکن نہیں ہو سکی۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگیوں اور ماورائے عدالت قتل کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔