کیچ: پاکستانی فورسز کے کیمپ پر مسلح افراد کا حملہ

کیچ میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے کیمپ کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

اطلاعات کے مطابق مسلح افراد نے گزشتہ رات ساڑھے گیارہ بجے کے قریب کیچ کے علاقے شاپک کے بارگ پہاڑی پر قائم پاکستانی فورسز کے کیمپ پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

حملے کے دوران کافی دیر تک فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنائی دیتی رہیں جس سے خدشہ ہے کہ پاکستانی فورسز کو جانی و مالی نقصان پہنچا ہوگا۔

دوسری جانب گزشتہ رات تربت کے علاقے میں پاکستانی فورسز کے ناکے پر دستی بم سے حملہ کیا گیا۔ حملے کے وقت فوجی اہلکار چیکنگ کر رہے تھے۔

تاہم ان دونوں حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

شال پریس کلب کے سامنے گرفتار بی وائی سی رہنماؤں کے اہل خانہ کا احتجاجی کیمپ قائم

جمعہ اپریل 18 , 2025
شال میں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے سیاسی رہنماؤں کی گرفتاری کےخلاف اہل خانہ کے جانب احتجاجی کیمپ قائم کرلیا گیا ہے۔ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ، صبغت اللہ شاہ جی، بیبگر بلوچ، بیبو بلوچ، گلزادی اور دیگر سیاسی رہنما و کارکنوں کی غیر قانونی اور غیر آئینی حراست […]

توجہ فرمائیں

تازہ ترین

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ