سبی، قلات اور آواران میں فوجی جارحیت جاری، دس افراد جبری لاپتہ

بلوچستان کے اضلاح سبی، قلات اور آواران میں پاکستانی فورسز کا فوجی جارحیت جاری ہے جس دوران دس افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

بلوچستان کے ضلع سبی سے اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ پاکستانی فورسز نے فوجی جارحیت کے دوران گھروں پر چھاپے مارے اور علاقے سے دس کے قریب افراد کو حراست میں لیکر اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔ جبکہ آخری اطلاعات تک لہڑی و گردونواح میں پاکستانی فورسز کا آپریشن جاری رہا ہے۔

سبی لہڑی سے حراست میں لئے گئے افراد کے شناخت کے حوالے سے تاحال معلومات نہیں مل سکی ہے۔

دوسری جانب اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے قلات اور گردونواح میں پاکستانی فوج کا فوجی جارحیت جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ منگچر کے پہاڑی سلسلوں میں بیس سے زائد گاڑیوں پر مشتمل پاکستانی فورسز کا ایک بڑا قافلہ شیخڑی تک پہنچ چکا ہے۔ فوجی قافلے کے ہمراہ سرویلنس ڈرون طیارے بھی علاقے میں پرواز کرتے دیکھے گئے ہیں۔

آواران کے علاقوں بزداد اور بانڈمی میں بھی پاکستانی فورسز نے متعدد گھروں پر چھاپے مارے اور خواتین بچوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ تاہم دیگر گرفتاری یا جانی نقصان کی اطلاع تاحال موصول نہیں ہوا ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

شہید ایوب بلوچ: بلوچ تحریک آزادی کا راج گروہ

جمعہ اپریل 18 , 2025
تحریر: رامین بلوچ — آخری قسطزرمبش اردو ایوب بلوچ اور راج گرو: دو عہدوں کا انقلابی رشتہتاریخ کے صفحات میں کچھ نام ایسے ہوتے ہیں جو محض واقعات کا حوالہ نہیں بنتے، بلکہ ایک سوچ، ایک جذبہ، اور ایک انقلابی روایت کی علامت بن جاتے ہیں۔ ہندوستان کی آزادی کی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ