
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کہا ہے کہ سرمچاروں نے کیچ کے علاقے زامران میں قابض پاکستانی فورسز کو حملے میں نشانہ بناکر جانی و مالی نقصان پہنچایا۔
انھوں نے کہا کہ 15 اپریل کی شام 5:20 بجے بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے زامران میں سادیم کے مقام پر قائم قابض پاکستانی فورسز کی چوکی کو جدید و بھاری ہتھیاروں سے حملے میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں قابض فورسز کو جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
ان کا کہنا تھا کہ حملے کے بعد حواس باختہ قابض فورسز کی جانب سے 13 سے زائد مارٹر گولے داغے گئے اور شدید فائرنگ کی گئی تاہم بلوچ سرمچار حملے کے بعد بحفاظت نکلے اور اپنے ٹھکانوں پر پہنچ گئے۔
انھوں نے آخر میں کہا کہ بی ایل ایف اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور بلوچستان کی آزادی تک قابض افواج اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بناتی رہے گی۔