عام فوجی ان جرنیلوں سے بغاوت کرے، بلوچ عوام پرامن راستہ دینے کو تیار ہیں، اختر ندیم بلوچ

بلوچ آزادی پسند رہنما اختر ندیم بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کے حالیہ بیان “عسکریت پسندوں کی دس نسلیں بھی بلوچستان اور پاکستان کے کچھ نہیں بگاڑ سکتے” پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی جنرلوں کی پہلی پہچان ہی بھڑکیں مارنا ہے۔ جب بنگلہ دیش کی آزادی قریب تھی، تب بھی یہی کچھ ہو رہا تھا۔ زبان پر فتح کے دعوے اور میدان میں شکست۔ آج بلوچ قوم نے نسل در نسل مزاحمت کا تہیہ کر رکھا ہے، اور بلوچستان میں پنجابی فوج کی حالت پوری دنیا دیکھ رہی ہے۔

بلوچ رہنما نے مزید کہا کہ عاصم منیر بھی کل اپنے پیش روؤں کی طرح کسی غیر ملکی جزیرے کا مالک بن سکتا ہے، لیکن بلوچستان کا نہیں۔

انھوں نے کہا کہ عام فوجی، جو صرف تنخواہ دار ہے، اسے چاہیے کہ ان خون کے سوداگر جرنیلوں اور جنگی منافع خوروں سے بغاوت کرے۔ بلوچ عوام پرامن راستہ دینے کو تیار ہیں۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

خضدار: لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد

بدھ اپریل 16 , 2025
ضلع خضدار کے علاقے نال میں صمد ایریا کے مقام پر ایک لاپتہ نوجوان کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مسخ شدہ لاش بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) خضدار کے نائب صدر نور احمد مینگل کے جواں سال بیٹے،فاروق احمد کی ہے، جو 14 اپریل […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ