بی این پی کا لک پاس پر جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے لک پاس پر گزشتہ بیس روز سے جاری دھرنے کے خاتمے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ یہ اعلان انہوں نے مستونگ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

سردار اختر مینگل کا کہنا تھا کہ عوام کو درپیش مشکلات کے پیش نظر دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھرنے کا اختتام کسی کمزوری کی علامت نہیں بلکہ سیاسی حکمت عملی کا حصہ ہے، اور ہمارا احتجاج اب دوسری شکل اختیار کرے گا۔

بی این پی کے سربراہ نے مزید بتایا کہ حالیہ آل پارٹیز کانفرنس میں مختلف سیاسی جماعتوں نے دھرنا ختم کرنے کی تجویز دی تھی جس پر غور کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔

اختر مینگل نے اس بات کا اعادہ کیا کہ بی این پی اپنے جمہوری مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھے گی، اور اب بلوچستان بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی تاکہ آواز بلند رکھی جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ماتلی سٹی میں ریاستی ایجنسیوں کے مخبروں پر حملے میں ایک اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا، ایس آر اے

بدھ اپریل 16 , 2025
سندھودیش روولیوشنری آرمی کے ترجمان سوڈھو سندھی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایس آر اے گذشته  رات ماتلی سٹی (بدین) میں ایجنسیوں کے مخبر دو بھائیوں اور انتھاپسند مذھبی جماعت سنی رابطا کائونسل (سپاہ صحابہ)کے عہدیداروں عبدالواحد کمبوہ اور محمد طاھر کمبوہ پر حملے کی ذمه داری قبول […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ