ڈاکٹر ماہ رنگ سے انٹیلی جنس ادارے غیر آئینی اور توہین آمیز شرائط پر دستخط کروانا چاہتے ہیں، نادیہ بلوچ

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی بہن نادیہ بلوچ نے کہا ہے کہ ‏ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کے خلاف عدالتی فیصلے کا اعلان جو جمعے کو متوقع تھا آج ایک بار پھر مؤخر کر دیا گیا۔ اس ملک میں عدالتیں، ججز اور قانون طاقتور حلقوں کے اشاروں پر چلتے ہیں۔ انصاف کا نظام مکمل طور پر یرغمال بن چکا ہے۔ میری بہن جو ایک پرامن مزاحمت کی علامت ہیں، جن کی جدوجہد کو عالمی سطح پر سراہا جا چکا ہے، کو پہلے غیرقانونی طور پر گرفتار کیا گیا پھر تھری ایم پی او جیسے کالے قانون کے تحت نظربند کر دیا گیا۔

‏انھوں نے کہا کہ ہم نے اس سب کے باوجود عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا، قانون پر یقین رکھا۔ مگر ہر گزرتے دن کے ساتھ اس نظام سے امیدیں دم توڑتی جا رہی ہیں۔ بطور وکیل، جب میں اپنی آنکھوں سے دیکھتی ہوں کہ قانون کس بے بسی سے طاقتوروں کی خدمت کر رہا ہے تو اندر ہی اندر ایک گہری اذیت محسوس ہوتی ہے۔

‏ان کا کہنا تھا کہ ماہ رنگ کے فیصلے میں اس لیے تاخیر کی جارہی کیونکہ ماہ رنگ سے انٹیلی جنس ادارے کچھ انتہائی غیر آئینی، غیر انسانی اور توہین آمیز شرائط پر دستخط کروانا چاہتے ہیں جنہیں وہ سختی سے مسترد کر چکی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ انہیں مسلسل جیل میں قید رکھا جا رہا ہے تاکہ دباؤ ڈال کر اُنہیں ان شرائط کو تسلیم کرنے پر مجبور کیا جا سکے۔

‏انھوں نے کہا کہ ماہ رنگ کمزور نہیں اور نہ ہی ہم اتنے کمزور ہیں۔ انہوں نے ہمیں جھکنا نہیں سکھایا۔ ہم نے ہار نہیں مانی، نہ ہم اس پرامن اور قانونی جدوجہد سے پیچھے ہٹیں گے۔ ریاست ہمیں اشتعال دلانا چاہتی ہے لیکن ہم جانتے ہیں کہ ہماری لڑائی صرف سڑکوں یا عدالتوں میں نہیں بلکہ ہر اُس جگہ پر ہے جہاں ناانصافی، جبر اور طاقت کا غلط استعمال ہو رہا ہے۔

‏نادیہ بلوچ نے مزید کہا کہ آج بلوچ قوم کو باشعور، تعلیم یافتہ اور باصلاحیت افراد کی ہر شعبے میں اشد ضرورت ہے۔ خواہ وہ سیاست ہو، قانون ہو، تعلیم، صحافت یا طب۔ یہ جدوجہد صرف سیاسی نہیں، بلکہ ایک اجتماعی فکری بیداری کی جدوجہد ہے، جو ہمیں ہر محاذ پر لڑنی ہے۔ پُرامن طور پر، مگر غیرمتزلزل عزم کے ساتھ۔⁩

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

اس ملک کو لوٹیں، چوری کریں تو کوئی بات نہیں، لیکن حق کی بات کرنا جرم ہے۔ سردار اختر مینگل کا آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب

پیر اپریل 14 , 2025
آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) سے خطاب کرتے ہوئے سردار اختر جان مینگل نے کہا کہ وہ تمام پارٹیوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس میں شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ "ہم نے وڈھ سے لانگ مارچ کا آغاز کیا۔ انھوں نے بتایا کہ راستے میں […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ