
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی ایل ایف کے سرمچاروں نے 12 اپریل کو شام 4:20 بجے کے قریب، بارکھان اور رکھنی کے درمیانی علاقے میں موٹر سائیکلوں پر سوار پاکستانی فورسز کے فوجی قافلے کو آئی ای ڈی بم میں حملے میں نشانہ بنایا۔ حملے میں ایک موٹر سائیکل مکمل طور پر تباہ اور اس پر سوار دو اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ دو موٹر سائیکلوں کو جزوی نقصان پہنچا۔
انہوں نے کہا کہ قومی آزادی کی اس جدوجہد میں طاقت کا سرچشمہ عوام ہے۔ بی ایل ایف عوام کی طاقت اور حمایت پر مکمل یقین رکھتی ہے اور ہمیں خوشی ہے کہ بلوچ قوم آزادی کی اس جدوجہد میں اپنے سرمچاروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے۔
بی ایل ایف نے مزید کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ بارکھان میں پاکستانی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور بلوچ قوم کو یقین دلاتی ہے کہ بلوچستان سے دشمن کا صفایا کرنے تک قابض فوج اور دیگر فورسز پر مہلک حملے کرتی رہے گی۔