
شال: کراچی سے شال جانے والی ٹرین بولان میل کو تھریٹ الرٹ سیکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے کے باعث ٹرین کو جیکب آباد ریلوے اسٹیشن پر روک دیا گیا ہے۔
مسافروں کا کہنا ہے کہ کئی گھنٹوں سے ریلوے اسٹیشن پر موجود ہیں اور جیکب آباد میں شدید گرمی ہے جسکی وجہ سے خواتین بچے اور بزرگ گرمی سے شدید اذیت میں مبتلا ہے اسکے علاوہ جیکب آباد ریلوے اسٹیشن پر قائم کھانے پینے کے اسٹال پر اشیاء خرد نوش مہنگے داموں فروخت کئے جا رہے ہیں۔
پاکستان ریلوے حکام نے میڈیا کو بتایا ہے کہ سیکیورٹی کلیئرنس ابھی تک نہ مل سکی ہے جس کی وجہ سے ٹرین سفر نہیں کر سکتی اگر کچھ دیر تک سیکیورٹی کلیئرنس مل جاتی ہے تو ٹرین کو آگے کوئٹہ کی جانب روانہ کر دیا جائے گا اگرچہ سیکیورٹی کلیئرنس نہیں ملتی تو اس صورت میں تمام مسافروں کو مسافر بسوں کے ذریعے کوئٹہ پہنچایا جائے گا۔