
ڈیرہ بگٹی اور شال سے اطلاعات ہیں کہ پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا، جبکہ ایک لاپتہ شخص بازیاب ہو کر اپنے گھر پہنچ گیا۔
ذرائع کے مطابق، ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی میں گزشتہ صبح عدالت کے باہر سے سی ٹی ڈی اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے انور ولد مغیم بگٹی کو حراست میں لے کر جبری طور پر لاپتہ کر دیا۔ انور بگٹی کے حوالے سے بتایا جا رہا ہے کہ وہ لیویز فورس کا اہلکار ہے۔
دوسری جانب، شال میں مشکے سے تعلق رکھنے والے نوجوان لکھاری اور پی سی ایس کوالیفائیڈ نظام حسن بلوچ فورسز کی حراست سے بازیاب ہو کر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔
واضح رہے کہ نظام حسن بلوچ کا آج پی سی ایس کا ایک اہم انٹرویو شیڈول ہے۔