خاران اور وڈھ حملوں کی زمہ داری قبول کرتے ہیں، بی ایل ایف

بلوچ لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کہا ہے کہ دس اپریل کو سہ پہر 3 بجے کے قریب سرمچاروں نے خاران شہر کے کراچی اسٹاپ پر ریکوڈک منصوبے سے وابستہ مشینری لے جانے والے ٹرالروں پر دستی بم اور دیگر خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ اس حملے میں دو مقامی افراد کے زخمی ہونے پر ہمیں گہرا افسوس ہے۔ ہم میڈیا کے ذریعے مقامی بلوچ عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ دشمن فورسز اور استحصالی منصوبوں سے وابستہ مشینری یا گاڑیوں سے دور رہیں، تاکہ کسی بھی ممکنہ حملے کی صورت میں ان کی سلامتی یقینی بنائی جا سکے۔

ترجمان نے بیان میں کہا کہ آج صبح ایک اور کارروائی میں، سرمچاروں نے خضدار کے علاقے وڈھ میں دراکالہ کے مقام پر معدنیات لے جانے والی دو گاڑیوں کے ٹائروں کو برسٹ کیا، انہیں جزوی نقصان پہنچایا، اور ڈرائیوروں کو بلوچ اور انسانیت کے ناطے بحفاظت چھوڑ دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ بی ایل ایف ان دونوں کاروائیوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے واضح کرتی ہے کہ دشمن فورسز اور استحصالی کمپنیوں کے ذریعے بلوچ سرزمین کے وسائل کی لوٹ مار کے خلاف کارروائیاں بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گی۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پسنی: کمسن ساحل گلاب کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

جمعرات اپریل 10 , 2025
پسنی میں حال ہی میں اغوا کے بعد قتل ہونے والے کمسن ساحل گلاب کے واقعے پر عوام کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ایک ہفتہ گزر جانے کے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ