
بلوچ نیشنل موومنٹ (بی این ایم) نے اپنے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ جنوبی کوریا کے شہر بوسان میں ایک احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا جائے گا۔ یہ احتجاج بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کے رہنماؤں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ، بیبو بلوچ، اور شاہ جی بلوچ سمیت دیگر کارکنوں کی جبری گمشدگی اور پاکستانی فورسز کے ہاتھوں غیر قانونی گرفتاریوں کے خلاف کیا جا رہا ہے۔
بی این ایم نے کہا ہے کہ وہ کورین عوام اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے علمبرداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ مظلوم بلوچوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے ان کے ساتھ کھڑے ہوں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بلوچستان میں انسانی وقار، آزادی اور انصاف کی جدوجہد کو تقویت دینا ہم سب کی مشترکہ اخلاقی ذمہ داری ہے، اور اس مقصد کے لیے مظلوموں کی آواز کو عالمی سطح پر بلند کرنا ناگزیر ہے۔