
بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے پروم میں پاکستانی فورسز کو رسد فراہم کرنے والی ایک گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، یہ واقعہ پنجگور کے علاقے پروم کے کہدہ حکیم محلے میں پیش آیا، جہاں گاڑی کو اُس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ ایف سی کیمپ سے نکل رہی تھی۔
تاحال حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔