خضدار: احتجاج کے دوران فورسز کی فائرنگ سے زخمی نوجوان جاں بحق

ضلع خضدار کے علاقے وڈھ میں سات اپریل کو بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن اور ان کی گرفتاریوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی تھی۔

ریلی کے دوران پاکستانی فورسز نے مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔ ان میں سے ایک نوجوان، عنایت اللہ ولد مجید لہڑی، آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔

عنایت اللہ اسی روز شدید زخمی ہوئے تھے اور واقعے کے بعد سے زیر علاج تھے، تاہم زخموں کی شدت کے باعث وہ جانبر نہ ہو سکے۔

مقامی ذرائع کے مطابق، عنایت اللہ کو احتجاج کے دوران سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے گولی لگی تھی۔

اس واقعے کی ایک ویڈیو فوٹیج بھی وائرل ہوئی تھی جو پاکستانی فورسز کو براہ راست فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پنجگور: پاکستانی فورسز کو رسد پہنچانے والی گاڑی پر حملہ

جمعرات اپریل 10 , 2025
بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے پروم میں پاکستانی فورسز کو رسد فراہم کرنے والی ایک گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، یہ واقعہ پنجگور کے علاقے پروم کے کہدہ حکیم محلے میں پیش آیا، جہاں گاڑی کو اُس وقت نشانہ بنایا گیا جب […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ