وہ لرز رہے ہیں، لاہور اور اسلام آباد سے دھواں اٹھ رہا ہے۔ سردار اختر مینگل

بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ سردار اختر مینگل نے ایک پرجوش اور جذباتی خطاب میں کہا کہ وہ آج بولنے کے حق میں نہیں تھے، لیکن سید شجاع اور علی احمد کرد کی جذبات سے بھرپور تقاریر نے انہیں مجبور کر دیا کہ وہ بھی کچھ کہیں۔

اختر مینگل نے کہا کہ ہمت کریں وہ(امبلاک) لرز رہے ہیں لاہور سے دھواں اٹھ رہا ہے اور اسلام آباد سے بھی دھواں اٹھ رہا ہے۔

اختر مینگل نے کہا کہ 14 اگست اور 23 مارچ کے دنوں کے موقع پر 100 گز کے پاکستان کے جھنڈے بنا سکتے ہیں ، مرے ہوئے بھٹو زندہ بھٹو ، بستر مرگ پر پڑے زرداری اور نیم مرے ہوئے زرداری کی تصاویر لگاتے ہو لیکن اپنی ماؤں بہنوں جن کو سڑکوں پر گھسیٹا جارہا ہے ان کے سروں پر دوپٹہ نہیں ڈال سکتے۔ آپ کے سر پر قوم کا رکھا ہوا دستار آپ سرینہ ہوٹل جاکر نواز شریف کے گنجے سر پر رکھتے ہو لیکن اپنے ننگ کا تحفظ نہیں کرسکتے۔ ہم یہاں شوق سے نہیں بیٹھے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ کسی نے میرے کان میں کہا ہے کہ تھوڑا سا روڈ کھل جائے میں نے کہا تیار رہو ہم بھی نکلنے کی کوشش کریں گے ۔ جو لوگ واپس اپنے گھروں کو گئے ہیں ان سے کہتا ہوں واپس آ جائیں ایک دو دن میں کوئٹہ کی طرف مارچ کرسکتے ہیں ۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ماہرنگ کی ہر دن کی قید ہزاروں نئی ماہرنگ کو جنم دیتی ہے، ڈاکٹر شلی بلوچ

بدھ اپریل 9 , 2025
بلوچ وومن فارم کے مرکزی آرگنائزر ڈاکٹر شلی بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان دکھوں اور تکالیف کی سرزمین ہے۔ آغاز سے لے کر آج تک یہاں کے عوام کے پاس مزاحمت کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں بچا۔ ماہرنگ بلوچ ایک ایسا نام جو نسلوں تک […]

توجہ فرمائیں

تازہ ترین

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ