تمپ: قابض پاکستانی فورسز پر حملے کی زمہ داری قبول کرتے ہیں، بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمچاروں نے کیچ میں قابض پاکستانی فورسز کی چیک پوسٹ کو حملے میں نشانہ بناکر جانی و مالی نقصان پہنچایا۔

انہوں نے کہا کہ آٹھ اپریل کی رات کو 8:30 بجے کے قریب تمپ کے علاقے کسانو میں قائم قابض پاکستانی فورسز کے چیک پوسٹ پر گرنیڈ لانچر کے متعدد گولے داغے جو کیمپ کے اندر اہداف پر گرے ۔ بعدازاں سرمچاروں نے بھاری ہتھیاروں سے چیک پوسٹ کو حملے میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں قابض پاکستانی فورسز کو جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی زمہ داری قبول کرتی ہے اور بلوچستان بھر میں قابض پاکستانی فورسز کے کیمپوں کو حملے میں نشانہ بناتا رہے گی۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بلوچستان میں ماورائے عدالت قتل، جبری گمشدگیاں اور قاتلانہ حملے تشویشناک حد تک بڑھ گئے ہیں، بلوچ وومن فورم

بدھ اپریل 9 , 2025
بلوچ وومن فورم (بی ڈبلیو ایف) کی مرکزی ترجمان نے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ایک نہایت ہی تشویشناک سطح پر پہنچ چکی ہیں جن میں ماورائے عدالت قتل، جبری گمشدگیاں، جعلی مقابلے اور قاتلانہ حملے شامل ہیں۔ ان کا […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ