
شال (کوئٹہ) میں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کا شکار ہونے والے نوجوان بازیاب ہو کر اپنے گھر پہنچ گئے۔
ذرائع کے مطابق، بازیاب ہونے والے نوجوان کی شناخت داؤد سمالانی ولد ماسٹر عنایت اللہ بلوچ کے طور پر ہوئی ہے، جو کلی شاہنواز، سریاب کے رہائشی ہیں۔
ان کی بازیابی کی تصدیق وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے سیکریٹری جنرل، حوران بلوچ نے سوشل میڈیا پر کرتے ہوئے بتایا کہ داؤد بلوچ بازیاب ہو کر اپنے گھر پہنچ چکے ہیں