مستونگ: حکومت بے اختیار، دھرنا جاری رہے گا۔ اختر مینگل

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں جاری دھرنے کو ختم کرنے کے حوالے سے سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ذاتی حیثیت میں رابطہ کیا تاہم دھرنے کے خاتمے کی کوئی بات نہیں کی گئی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہمارا دھرنا بدستور جاری ہے کیونکہ حکومت کی جانب سے اب تک کوئی سنجیدہ پیش رفت نہیں ہوسکی۔

اختر مینگل نے موجودہ حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ پہلی حکومت ہے جس نے خود سڑکیں بند کر کے عوام کو اذیت میں مبتلا کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سمیت تمام وزراء بے اختیار نظر آتے ہیں اور ان کا دھرنے میں آنا جانا بھی بے سود ثابت ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نہ صرف عوام کو سزا دے رہی ہے بلکہ گزشتہ 12 روز سے سڑکیں بند کر کے اپنی ہی بدنامی کا سبب بن رہی ہے۔ اختر مینگل نے بتایا کہ مرکزی حکومت اور مسلم لیگ (ن) کی قیادت سے بھی رابطے کیے گئے ہیں تاہم تاحال کوئی مثبت پیش رفت سامنے نہیں آئی۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ عوام کے مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے جائیں بصورت دیگر احتجاج جاری رہے گا۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بی ایل ایف کے ماہانہ میگزین “اسپر” کا نیا شمارہ شائع

منگل اپریل 8 , 2025
بلوچستان لبریشن فرنٹ میڈیا سیل آشوب پبلیکیشن نے ماہِ اپریل 2025 کے ماہانہ میگزین اسپر کا ساتواں شمارہ شائع کردیا ہے۔ اس شمارے میں اداریہ، ڈاکٹر اللہ نذر کا پیغام، بی ایل ایف کی کاروائیوں کا ماہانہ رپورٹ ان پر جامع تجزیہ اور کاروائیوں کا انفو گراف شامل ہے۔اس شمارے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ