جبری لاپتہ ظہیر بلوچ کی فیملی نے وی بی ایم پی کے چیرمین نصراللہ بلوچ سے ملاقات کی

ظہیر بلوچ کی فیملی نے ملاقات کے دوران وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیرمین نصراللہ بلوچ سے شکایت کی انہیں اجتماعی سزا کے بنیاد پر اذیت دی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ ظہیر بلوچ کسی غیر قانونی اقدام میں ملوث نہیں رہا ہے وہ ایک سرکاری ملازم ہے روزانہ اپنے دفتر جاتا تھا انہیں گزشتہ سال 27 جون کو دفتر سے گھر آتے ہوئے ایری گیشن سریاب کوئٹہ کے مقام سے سی ٹی ڈی اور دیگر ملکی اداروں کے اہلکاروں نے غیر قانونی طریقے سے حراست میں لینے کے بعد جبری لاپتہ کردیا

لواحقین نے یہ بھی شکایت کی کہ وہ ظہیر کی جبری گمشدگی کے خلاف اپنا پرامن احتجاج بھی ریکارڈ کراچکے ہیں، ملکی قوانین کے تحت انصاف کے حصول کے لیے لاپتہ افراد کمیشن کے سامنے پیش ہوتے آرہے ہیں اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ کئی بار ملاقاتیں بھی کرچکے ہیں لیکن اب تک انہیں ظہیر بلوچ کے حوالے کچھ بھی نہیں بتایا جارہا ہے جسکی وجہ سے انکا خاندان شدید اذیت سے دوچار ہے

نصراللہ بلوچ نے ظہیر بلوچ کے خاندان کو یقین دھانی کرائی کہ تنظیمی سطح پر ظہیر کی باحفاظت بازیابی کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائی جائے گی،

نصراللہ بلوچ نے کہا کہ اجتماعی سزا کے بنیاد پر کسی خاندان کو اذیت میں مبتلا کرنا ملکی آئین و قانون اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے اور انہی ماورائے آئین اقدامات کی وجہ سے اہل بلوچستان عدم تحفظ کے شکار ہے جسکی وجہ سے بلوچستان کے حالات دن بدن خراب ہوتے جارہے ہیں

اسلیے حکومت اور ملکی اداروں کے سربراہوں کے سربراہوں کو چاہیے کہ وہ بلوچستان کے حوالے سے دانشمندانہ فیصلے کرے، اہل بلوچستان کو درپیش مسائل کے حوالے سے انکے کے ساتھ ملکی قوانین کے تحت رویہ اختیار کیا جائے اور ماورائے آئین اقدامات سے گریز کیا جائے ظہیر بلوچ سمیت تمام لاپتہ افراد کی بازیابی کو فوری طور پر یقینی بنایا جائے، جن لاپتہ افراد پر کوئی الزام ہے تو انہیں منظر عام پر لا کر عدالت میں پیش کرکے صفائی کا موقع فراہم کیا جائے اور جو ریاست کے مجرم ہے انہیں فیک انکاونٹر میں ماورائے آئین قتل نہیں کیا جائے بلکہ انہیں عدالت کے زرائعے سزا دی جائے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

جیونی اور نوشکی میں دشمن فوج پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں– بی ایل اے

منگل اپریل 8 , 2025
بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ آج ہمارے سرمچاروں نے جیونی اور نوشکی میں دو مؤثر کارروائیوں کے ذریعے قابض پاکستانی فوج کو نشانہ بنایا اور اسے جانی و مالی نقصان پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ پہلی کارروائی مغرب کے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ