
گوادر کے علاقے جیمڑی کے بازار کلدان میں پاکستانی فورسز پر دھماکہ ہوا، جس کے بعد فورسز نے اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق، نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز کو کلدان کے قریب سڑک پر نصب آئی ای ڈی دھماکے سے نشانہ بنایا، جس سے پاکستانی فورسز کو جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ دھماکے کے بعد فورسز نے اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک راہگیر زخمی ہوا۔
زخمی شخص کی شناخت ملک محمد ولد شاہ ملک کے طور پر ہوئی ہے۔
زخمی نوجوان کو علاج کے لیے گوادر کے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
تاہم، حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔