تمپ اور خاران میں قابض فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمچاروں نے 06 اپریل کی رات 9:00 بجے، تمپ کے علاقے آسیاباد میں قائم قابض پاکستانی فورسز کی چیک پوسٹ پر گرنیڈ لانچر کے متعدد گولے داغے، جو اپنے اہداف پر لگے۔ اس حملے کے نتیجے میں قابض فورسز کو جانی اور مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ ایک اور حملے میں 06 اپریل شام 9 بجے بی ایل ایف کے سرمچاروں نے خاران شہر میں جوژان کے مقام پر قائم قابض پاکستانی فورسز کے چیک پوسٹ پر دستی بم سے حملہ کیا جس سے فورسز کو جزوی نقصان پہنچا۔

ترجمان نے کہا کہ بی ایل ایف تمپ اور خاران میں ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور بلوچستان کی آزادی تک اپنے حملے جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

شال: بی وائی سی کارکن گل زادی بلوچ پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

پیر اپریل 7 , 2025
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی کارکن گل زادی بلوچ کو شال میں پاکستانی فورسز نے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی نے انکی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے کارکن گلزادی بلوچ کو کوئٹہ سے پولیس اور سی ٹی ڈی کے اہلکار […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ