تمپ میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کی ایک چوکی کو نشانہ بنایا ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے گزشتہ شب تمپ کے علاقے آسیا باد میں قائم فورسز کی چوکی کو حملے میں نشانہ بنایا، حملے کے دوران کافی دیر تک دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں سنائی گئی۔ جس سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ حملے میں فورسز کو جانی و مالی نقصان پہنچا ہے۔
تاحال کسی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

